تین ستون
تین ستون کہا جاتا ہے کہ تعلیمی نظام کا خیمہ جن تین ستونوں پر کھڑا ہوتا ہے وہ والدین، طلباء اور اساتذہ کرام ہیں۔ یہ تینوں اس عمارت کے وہ ستون ہیں جن میں سے ایک بھی کمزور ہو تو یہ عمارت اپنا و جود بر قرار نہیں رکھ سکتی۔ یہ تینوں ستون کسی مثلث کے تین اضلاع کی طرح ایک دوسرے سے اس طرح جڑے ہوئے ہوتے ہیں کہ اگر ایک بھی ضلع اپنی جگہ سے ہٹا دیا جائے تو مثلث باقی نہیں رہ سکتی۔ لیکن بہ نظر غائر دیکھا جائے تو ان تین کے علاوہ ایک فریق اور بھی ہے جواس نظام کا ایک اہم رکن ہے اور وہ ہے حکومتِ وقت۔ حکومتِ وقت کا تعلق والدین ، طلباء اور اساتذہ کرام کی اس ٹرائیکا سے کچھ اس قسم کا ہے کہ وہ اس نظام کی مثلث کے گرد اگر د محیط ہوتی ہے اور اس مثلث کا ایسا مرکزی نقطہ بھی ہوتی ہے جس پر اس مثلث کے تینوں زاویوں کا وجود قائم ہوتا ہے۔ بلکہ کچھ یوں ہے کہ حکومت وہ رسی ہے جو اس خیمے کے تینوں بانسوں کو آپس میں باندھے رکھنے کا فریضہ سرانجام دیتی ہے۔ اگر حکومت کی گرفت کمزور ہو یا غلط ہو تو اول تو یہ خیمہ زمیں بوس ہو جاتا ہے ورنہ اس میں جھول تو ضرور ہی آجاتا ہے اور تیز ہوا کا ایک آدھا جھونکا...