Posts

Showing posts with the label تسلیم و رضا

تسلیم و رضا

تسلیم  و رضا بحیثیت مسلم تسلیم و رضا ہماری خو ہونی چاہئے۔ اس بات کو اصلاً تو سب ہی مانتے ہیں لیکن جب عمل  کا وقت آتا ہے تو باہمی اختلافات کو گروہ بندیوں اور تفرقہ بازی تک پہنچا دینے سے شاید ہی کبھی کوئی کترایا ہو۔ حالانکہ اگر صرف اتنی سی ایک بات کسی طور ہمارے پلے بندھ جائے کہ حقیقت صرف ایک ہی ہوا کرتی ہے، جب حقیقت ایک ہی ہو تو اُس میں اختلاف کیسے ممکن ہوسکتا ہے؟ حقیقت شناسی کی بجائے ہم اپنے حقِ اختلافِ رائے کے استعمال پر اصرار کرنے کی ایسی بُری اور مضر لت کا شکار ہیں کہ آج اختلافِ رائے کے نام پر افراد سے لے کر اقوام تک سب ہی تفرقوں اور گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ اختلاف ہمارے اندازِ نظر کا ہوسکتا ہے، ہمارے طرزِ فکر کا ہو سکتا ہے یا پھر ہماری فہم کے فرق کا ہوسکتا ہے۔ حقائق میں نہ کبھی کوئی اختلاف ہوا ہے اور ہی  کبھی کوئی اختلاف ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے جس صلاحیت کی آبیاری کرنے کی ضرورت آج کسی بھی کام سے زیادہ ہوسکتی ہے، وہ ہے حقیقت شناسی کا ذوق۔ جب کسی فرد میں حقیقت شناسی کا ذوق پیدا ہو جاتا ہے تو اس کو دوسرے کا زاویہ نظر سمجھ بھی آ رہا ہوتا ہے اور وہ اُس فرق کو بھی دی...