Posts

Showing posts with the label کلیدی کردار

کلیدی کردار

کلیدی کردار والدین، حکومت ، اساتذہ اور طلباء نظامِ تعلیم کے ایسے اراکین ہیں کہ اگر ان میں سے ایک رکن بھی اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کا مرتک ہو ہزار کوششوں کے باوجود ہم تعلیمی میدان میں اس نتیجے کی توقع نہیں کر سکتے جس کی آرزو  ہر سمجھدار اور ذہنی شعور انسان کرتا ہے اور اس کا خواب دیکھتا ہے۔ ہمیں ایسی بہت سی مثالیں ملتی ہیں جہاں والدین یا اساتذہ کی انفرادی طور پر کی گئی  کا وشوں کے سبب بہت سے طلباء قابل، محنتی، با صلاحیت اور باشعور افراد بن کر اپنے اور معاشرے کے لئے سود مند ثابت ہوئے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ مجموعی طور پر صورت حال قابلِ فخر اور اطمینان بخش تو کجا محض تسلی بخش بھی نہیں کہی جاسکتی۔ تعلیمی نظام کے حوالے سے دیکھا جائے تو اجتماعی طور پر والدین اور اساتذہ کرام دونوں کے کردار، یہاں کردار کے ہر دو مفہوم   (Role and Character) میں بہتری اور اصلاحِ احوال کی ضرورت سے انکار کی گنجائش کم  ہی نکلتی ہے۔ یہ نہیں کہ تمام تر ذمہ داری اساتذہ کے سر ڈال دینے کے بعد والدین کا کردار ختم ہو جاتا ہے یا یہ کہ بچے کو اسکول بھیجنے سے پہلے والدین کو بچے کی تربی