Posts

Showing posts with the label تعلیمی ادارے

تعلیمی ادارے

تعلیمی ادارے کسی بھی  تعلیمی ادارے کو قائم کرنے اور اس کو چلانے کے لئے عمارت، عملہ بشمول اساتذہ اور طلباء کے علاوہ جو چیز بہت ضروری تصور کی جاتی ہے وہ ہے نصاب اور درسی کتب۔ اِن مرئی  عناصر  بھی ایک تعلیمی ادارے کی ضرورت ہوتے ہیں۔ مثلاً اُس ادارے میں ڈسپلن ، ماحول ، اساتذہ اور طلباء کی لیاقت اور قابلیت کا معیار وغیرہ۔ لیکن دیکھا جائے تو کیا ایک تعلیمی درس گاہ قائم کرنے کے لئے کیا صرف یہی کچھ درکار ہوتا ہے اور کیا یہی کچھ واقعی کافی ہے ؟ اگر یہ سب کچھ واقعی کافی ہوتا تو پھر ہم سب من حیث القوم کس امر کی بابت شکوہ سنج ہیں؟ آخر وہ کیا ہے جو ان سب کچھ کے ہونے کے باوجود ہمیں نہیں مل رہا اور ہم اپنے تعلیمی نظام سے، اپنی تعلیمی درس گاہوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہو پا رہے ہیں۔ کچھ تو ایسا ہے جس کی کمی ہم محسوس کرتے ہیں لیکن اس کو دور کرنے میں کامیاب نہیں ہو پا ر ہے۔ ہمیں اس بات کو سمجھنے کی کوشش کرنا ہی ہوگی کہ جس  کمی کی طرف نہ صرف ہمارا وجدان بلکہ ملکی اور عالمی حالات بھی اشارہ کناں ہیں وہ  کمی ہے کیا اور ہم اس کمی کو اگر دور کرنا چاہتے ہیں تو ایسا ہونا کیسے ممکن بنایا جاسکتا؟ ایسا نہ