Posts

Showing posts with the label نصابی سرگرمیاں

نصابی سرگرمیاں

نصابی سرگرمیاں درس و تدریس کی بات ہو تو نصابِ تعلیم اور اس نصاب سے متعلق سرگرمیوں کا ذکر کئے بغیر بات مکمل نہیں ہوسکتی۔ دیکھا جائے تو وقت کے ساتھ ساتھ محض مقررہ نصاب کی تکمیل کو ہی ہمارے نظامِ تعلیم کا بنیادی مقصد بنا دیا گیا ہے۔ درسگاہیں امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء کی شرح کا صد فی صد ہونے اور کورس اور نصاب کا وقت مقررہ پہ ختم ہونے کو اپنی ایک بڑی کامیابی قرار دیتی  اور اُس کی تشہیر کرتی ہیں۔ امتحان میں کامیاب نہ ہو سکنے والے طلباء اپنی نا کامی کی ایک بڑی وجہ اسی بات کو قرار دیتے ہیں کہ ہمارے سکول یا کالج میں اس دفعہ کورس مکمل نہیں ہو سکا۔ ایسے طلباء ایک اور بات کا بھی بہت تذکرہ کرتے ہیں کہ اس دفعہ تو پرچے 'بالکل ہی آوٹ آف کورس' تھے۔ امتحان کے دوران اکثر اس بات پہ بہت لے دے بھی ہو جاتی ہے کہ پرچے میں پوچھے گئے  سوال تو ہم کو کبھی پڑھائے ہی نہیں گئے اس لئے ہم اس کا جواب بھلا کیسے دے سکتے ہیں۔ بعض اوقات تو بات اتنی بڑھا دی جاتی ہے کہ اخبارات و رسائل میں بھی اُس کی گونج سنائی دینے لگتی ہے۔ نصاب تعلیم کے حوالے سے اکثر اس بات کا بھی تذکرہ کیا جاتا ہے کہ ہمارا تدریسی