کل آج اور کل
کل آج اور کل نوع انسانی کی ابتداء اور آغاز کی بابت بنیادی طور پر دو قسم کے نظریات پائے جاتے ہیں ۔ ایک انسان کی اپنی کاوشِ فکر کے تحت بننے والا نظریہ اور دوسرا الہامی طور پر سامنے آنے والا نظریہ ، یا یوں کہ لیجئے کہ ایک نظریہ فلاسفہ اور حکماء کا وضع کردہ ہے اور دوسرا انبیاء کا ظاہرہ کردہ ۔ فلاسفہ اور حکماء کے وضع کردہ نظرئے مظاہر کو اولیت دینے اور قیاس کے زور پر قائم کردہ مفروضات کی بنیاد پر وجود میں آتے ہیں اور وحی اور الہام کی طرزوں پر حقیقت کی جستجو پر اصرار کرتے ہیں۔ اُن کی فکر خالقِ کائنات کی سوچ، رضا اور مشیّت کو سمجھنے کی خوگر ہوتی ہے۔ وہ مظاہر کی اصل اور کُنہ تک رسائی میں کامیاب بھی رہتے ہیں کیونکہ خالقِ کائنات سے ربط اور تعلق کے سبب وہ اصل حقیقت سے آگاہ کئے گئے ہوتے ہیں۔ گروہِ فلاسفہ کے نظریہ کی بنیاد یہ ہے کہ یہ کائنات ایک اتفاقی حادثے کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے اور اس میں ارتقاء کا عمل جاری و ساری ہے۔ اس سوچ کے تحت وہ سمجھتے ہیں کہ انسان پانی میں حادثاتی طور پر بننے والے خلیہ کی ایک انتہائی ترقی یافتہ صورت ہے اور اس عملِ ارتقاء کی کڑیاں گ...