Posts

Showing posts with the label علم اور تعلیم

علم اور تعلیم

علم اور تعلیم علم کی بات ہو تو ذہن میں اس مفہوم جان کاری، آگاہی اور واقف ہونا ہی آتا ہے۔ عرفان و آگہی اسی لئے علم سے متعلق قرار دیئے جاتے ہیں کہ علم حاصل ہونے کے نتیجے میں وہ ذہن تشکیل پاتا ہے جو انسان کو خارج سے حاصل ہونے والی معلومات کی سطح سے اوپر اٹھ کر اپنے باطن میں موجود حقائق سے روشناس ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تعلیم کا مطلب درحقیقت تحصیل علم ہی ہے اور اس ہی لئے طالبِ علم، متعلم اور معلم کی اصطلاحات عم کے حاصل کرنے اور علم کی راہ پر گامزن کرنے اور اس کے حصول میں مدد کرنے والوں کے لئے استعمال ہونا شروع ہوئیں۔ حصول علم کا مستند ذریعہ تو مشاہدہ ہی ہے۔ یہ مشاہدہ خارج میں موجود اشیاء کا بھی ہوسکتا ہے اور اشیاء اور شاہد کے باطن میں موجود حقائق کا بھی۔ کسی بات کا تجربہ کرنا مشاہدہ کے لوازم میں آتا ہے۔ یعنی تجربہ مشاہدے کے لئے اساس فراہم کرتا ہے اور تجربے کے نتیجے میں کچھ حقائق انسان کے مشاہدے میں آ جاتے ہیں۔ انسان ان حقائق کی بنیاد پر جو اس کو اپنے مشاہدات کے ذریعے حاصل ہوتے ہیں، کچھ نتائج اخذ کرکے اپنی زندگی ان کی روشنی میں بسر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انسان کی قوتِ مشاہدہ ج